Saturday, April 27, 2024

ایل این جی اسکینڈل ،مفتاح اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ایل این جی اسکینڈل ،مفتاح اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
August 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور  عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اگست تک توسیع کر دی گئی ۔ دوران سماعت مفتاح اسماعیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب والے ساڑھے 23 گھنٹے تک چھوٹے سے کمرے میں بند رکھتے ہیں ، صرف آدھ گھنٹہ  چہل قدمی کی اجازت ملتی ہے ، دو منٹ بھی اوپر ہو جائیں تو کہا جاتا ہے 32 منٹ ہو گئے واپس چلو۔ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  بھی 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں ۔

نئی حکومت قطر کی مرضی کے بغیر ایل این جی معاہدہ ختم نہیں کرسکتی

شاہد خاقان عباسی کو 16 اگست کو  عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے  ملزم کے  جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے بتایا کہ وہ نیب کو ایل این جی کیس سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔