Friday, April 26, 2024

ایل این جی اسکینڈل ، مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور

ایل این جی اسکینڈل ، مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور
July 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے اس سے پہلے عدالت میں کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار نہیں کرنا جس پر درخواست ضمانت نمٹا دی گئی تھی ۔ اب نیب نے طلبی کے نوٹس سے قبل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر  لیا ہے جبکہ دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت تک مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے روک دیا ہے ۔