Friday, April 19, 2024

ایل این جی اسکینڈل ، شاہد خاقان کے بیٹے بیویوں سمیت نیب میں پیش

ایل این جی اسکینڈل ،  شاہد خاقان کے بیٹے بیویوں سمیت نیب  میں پیش
November 20, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کی فیملی  بھی نیب کی لپیٹ میں آگئی  ،  شاہد خاقان عباسی کے دونوں بیٹے اپنے بیویوں کے ساتھ نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ۔ عبداللہ شاہد خاقان اورحیدر شاہد خاقان اپنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے جہاں نیب کے تفتیشی افسر نے کیس سے متعلق ان سے سوالات کیے ۔ شاہد خاقان عباسی کے دونوں بیٹوں اور انکی بیویوں نے بیان قلمبند کیے گئے ، شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں اور مقدمے کا سامنا کررہے ہیں۔