Wednesday, May 1, 2024

ایل این جی اسکینڈل، شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم

ایل این جی اسکینڈل، شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم
August 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تیسری مرتبہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج محمد بشیر نے نیب سے مذید جسمانی ریمانڈ بارے استفسار کیا تو نیب پراسیکیوٹر نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مذید 14 روز کی استدعا کر دی۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر جتنا ریمانڈ چاہتے ہیں دے دیں۔ دوران تفتیش یہ دستاویزات مانگ لیتے ہیں ، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں۔ جج محمد بشیر نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کا مذید 14 روزہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور نیب کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ پیشی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماوں مصدق ملک، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور دیگر سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے بتایا کہ وہ نیب کو ایل این جی کیس سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے لیگی رہنماوں کی گرفتاریوں کو حکومتی ہتھکنڈے قرار دے دیا۔ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔