Saturday, May 18, 2024

ایل این جی اسکینڈل ، شاہد خاقان عباسی سے تفتیش شروع کر دی گئی

ایل این جی اسکینڈل ، شاہد خاقان عباسی سے تفتیش شروع کر دی گئی
February 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں   شاہد خاقان عباسی سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں  نیب کی چار رکنی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے ۔  نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم سے ابتدائی تفتیش شروع کری اور  بیان ریکارڈ کیا۔ باہر آکر شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ  تفتیشی افسران کے تمام سوالوں کا جواب دے دیا ہے ، آئندہ بھی جب بلاوا آئے گا تو پیش ہو جاؤں گا ۔ فراڈ ، دھوکہ دہی ، بد دیانتی ، اختیارات کے غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں  شاہد خاقان عباسی سے  نیب کی چار رکنی ٹیم نے دو گھنٹے سے زائد تفتیش کی ۔ دوران تفتیش انہیں 70 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ تھمایا گیا  جس میں  قطر سے ایل این جی معاہدے کی ضرورت ، معاہدے کی شرائط کی منظوری ، وزیر اعظم ہونے کے باوجود وزارت پٹرولیم کا عہدہ اپنے پاس رکھنے اور معاہدے کیلئے قطر کے دوروں سے متعلق پوچھا گیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے چیئرمین نیب کو بھی شاہد خاقان عباسی سے ہونے والی تفتیش بارے آگاہ کر دیاگیا۔