Friday, May 17, 2024

ایل اوسی پر فائرنگ، پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے

ایل اوسی پر فائرنگ، پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے
September 14, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار نے 16 سال بری فوج میں خدمات سرانجام دیں، شہید ناصر حسین کی عمر 33 سال، تعلق نارو وال سے ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل اوی سی پر بلا اشتعال فائرنگ واقعات کے ردعمل میں پاکستان پہلے بھی لائن آف کنٹرول کی نگرانی پرمامور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرچکا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشنز کی کارکردگی پر مباحثے کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی فوجی مبصر مشن فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کی نگرانی کا طریقہ کار سخت کر نے پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا فوجی مبصر مشن کا کردار 5 اگست کے بعد بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی میں مزید اہم ہو گیا ہے، اس لیے سلامتی کونسل کو مبصر مشن رپورٹنگ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کے بحیثیت میزبان، افادیت اور اہمیت سے واقف ہیں۔