Thursday, March 28, 2024

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 معصوم شہری زخمی

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 معصوم شہری زخمی
July 29, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) ایل اوسی پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤں میں 2 خواتین سمیت 3 معصوم شہری زخمی ہو گئے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1288516618507685889?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے رکھ چکری  سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے موثر انداز میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی۔