Sunday, May 12, 2024

ایل اوسی، بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا جوابی وار، 9 فوجی ہلاک، 2 بنکرز تباہ

ایل اوسی، بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا جوابی وار، 9 فوجی ہلاک، 2 بنکرز تباہ
October 20, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) امن دشمن بھارت باز نہ آیا، کنٹرول لائن پر ایک بار پھر اشتعال فائرنگ کردی،پاک فوج نے بھرپورجوابی وار کیا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک زاہد اور 5 شہری شہید ہوگئے جبکہ 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ 2 بنکرز بھی تباہ کر دئیے۔لاشیں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے بھارت نے گُھٹنے ٹیک دیئے، بھارتی فوج نے سفید پرچم لہرا دیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1185829640256012288 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فورسز کو ناکوں چنے چبوا دیئے، 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دشمن کے 2 بنکرز تباہ کر دئیے۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک زاہد اور 5 شہری شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان اور 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت و پاکستان اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب ملے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی، بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ بھارتی فورسز نے فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے سفید جہنڈا لہرا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں بھارت کو فوجی آداب کا خیال رکھتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے تھا۔