Friday, May 17, 2024

ایل اوسی، بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

ایل اوسی، بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی
February 14, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں نہتی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر فیصل رضا کے مطابق بھارتی فورسز کی نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمی بچی کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔