Friday, April 26, 2024

ایل اوسی، بھارتی فائرنگ سے شہید امتیاز علی کی نوشہرہ میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ تدفین

ایل اوسی، بھارتی فائرنگ سے شہید امتیاز علی کی نوشہرہ میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ تدفین
February 21, 2020
نوشہرہ (92 نیوز) کشمیر کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید امتیاز علی کی نماز جنازہ نوشہرہ میں ادا اور آبائی گاؤں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین بھی کردی گئی۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید امتیاز علی کی آبائی گاؤں چوکی درب میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے لیپا ویلی، کیانی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی امتیاز علی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔