Monday, September 16, 2024

ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج کیا گیا

ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج کیا گیا
February 14, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔  فائرنگ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سیکٹرتھوب میں بلااشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج کیاہے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور تھوب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر تھوب سیکٹر کو نشانہ بنایاتھا جس کے نتیجے میں  تین پاکستانی فوجی شہید  ہوگئے تھے۔