Thursday, May 9, 2024

ایل او سی پر گولہ باری، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

ایل او سی پر گولہ باری، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ
April 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل تیسرے روز فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے جبکہ بھارت کا جنگی جنون سر چڈھ کر بول رہا ہے، دفتر خارجہ نے بھارت کے ناظم الامور کو طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے بروہ، ڈھڈنیال، رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹرز میں گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی فائر بندی کی جاری خلاف ورزیاں علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، بھارتی طرز عمل کسی بھی تزویراتی غلط فہمی کا موجب ہو سکتا ہے۔