Thursday, March 28, 2024

ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط قرار

ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط قرار
July 2, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے لائن آف کنٹرول اور گلگت بلتستان پر اضافی دستوں کی تعیناتی اور چینی فوج کی اسکردو میں موجودی کے بھارتی دعوے یکسر مسترد کردیئے ہیں، اور ان دعوئوں کو جھوٹا، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کے خلاف قرار ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1278578276554944513?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، جبکہ اسکردو ایئر بیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹس بھی حقیقت کے برعکس ہےـ ترجمان پاک فوج کے مطابق اسی طرح پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں اضافی دستے تعینات کرنے کے دعوے بھی غلط ہیں، بھارتی میڈیا کے یہ دعوے جھوٹے، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کے خلاف ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایل او سی اور گلگت بلتستان میں کوئی نئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی، پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔