Tuesday, April 23, 2024

ایل او سی پر فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب

ایل او سی پر فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب
October 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایل او سی پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے 14 اکتوبر کو ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بلااشتعال فائرنگ سے 2 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے۔ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ رواں برس بھارت 2 ہزا 530 بار سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں اب تک 19 شہری  شہید اور 197 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے سیزفائر معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے۔