Thursday, May 9, 2024

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گولہ باری، بچہ شہید، 4 زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گولہ باری، بچہ شہید، 4 زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
April 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل تیسرے روز لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بروہ، ڈھڈنیال، رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹرز میں گولہ باری کی، دو سالہ معصوم بچہ شہید جبکہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1249577214372466694?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام دوطرفہ و بین الاقوامی معاہدوں، قوانین کو پس پشت ڈال دیا، بھارت نے فائر بندی انتظام، بین الاقوامی پابندیوں کی دھجیاں بکھیر دیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1249577219464331265?s=20 ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں کرتے ہوئے بروہ، ڈھڈنیال، رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹرز میں گولہ باری کی، بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔