Sunday, May 19, 2024

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ،خاتون سمیت تین شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ،خاتون سمیت تین شہری  زخمی
January 24, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ایل او سی پر بھارت کی جانب سے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ، سرحد پار سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ  کے نتیجے  میں  خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو ئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی  کرتے  ہوئے  بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔