Thursday, May 9, 2024

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جارحیت پر پاکستان کا شدید احتجاج

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جارحیت پر پاکستان کا شدید احتجاج
October 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور  انساني حقوق کی پامالی  کو بھارتی فورسز نے اپنا معمول بنا لیا ۔ آئے روز ایل او سی پر اشتعال انگیزی   کے باعث  بھارتی دپٹی ہائی کمشنر  کی تین روز میں دوسری بار دفتر خارجہ طلبی ہو گئی ۔  پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شديد احتجاج کیا۔ بزدل بھارتی فورسزنے نہتے شہريوں پر فائرنگ اور گولہ باري کو اپنا معمول بناليا ،  پيرکودفترخارجہ بلائے گئے بھارتي ڈپٹي ہائي کشميرکي ايک اورطلبي  ہوئی ، پاکستان  نے سول آبادي پر بلااشتعال فائرنگ پرشديد احتجاج کيا   ۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹرفیصل نے گورؤاہلوواليا کو دفترخارجہ طلب کرکےجنگ بندي معاہدے کي خلاف ورزي پراحتجاج ريکارڈ کروايا ،  احتجاجی مراسلہ  تھما کرسيز فائرمعاہدے  پر عملدرآمد يقيني بنانے کي ہدايت کردي۔ گزشتہ روز نیزاپیر اور باگسار سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے پچاس سالہ نورجہاں بی بی شہید اور تين شہري زخمي ہوئے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کي جانب سے2017سے اشتعال انگيزي میں تیزی آئی ہے، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمي قوانین اورانساني حقوق کي سنگين خلاف ورزی ہے،ترجمان نے خبردار کيا کہ بھارت کا يہ جنگي جنون کسی بھي سٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتا ہے ، مودي سرکار فائرنگ اور گولہ باري کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے۔