Sunday, May 5, 2024

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 75 سالہ خاتون شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 75 سالہ خاتون شہید
November 15, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) امن کا دشمن بھارت اپنی اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج کی ایل او سی فائرنگ سے 75 سالہ خاتون کو شہید کر دیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر شدید اشتعال انگیزی کی۔ بھارتی فورسز نے چری کوٹ سیکٹر میں ککوٹا گاؤں کو نشانہ بنایا۔ کنٹرول لائن پر مقیم معصوم شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 75 سالہ محمودہ بیگم شہید ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے دشمن کے کئی بنکرز تباہ کر دیئے ہیں۔