Friday, April 19, 2024

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، 60 سالہ خاتون شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، 60 سالہ خاتون شہید
March 18, 2017
  راولپنڈی (92نیوز)بھارت پھر جارحیت پر اتر آیا کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی 60سالہ خاتون شہید ہوگئی۔ پاک فوج کے فوری اور بھرپور جواب پر دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارت باز نہ آیا ایک بار پھر اوچھی حرکت پر اترآیا لائن آف کنٹرول کو نشانہ بنایا۔ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیلایا۔ ترجمان آئی ا یس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ کے نتیجے میں 60سالہ خاتون شہید ہوگئی۔ جس کا تعلق ٹھنڈی کہسی گاﺅں سے تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرایا۔ کنٹرول لائن ہو یا ورکنگ باﺅنڈری اس سے پہلے بھی کئی بار بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے اس سب کے باوجود پاکستان امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔