Saturday, May 11, 2024

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، 6 شہری زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، 6 شہری زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
April 11, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) کورونا وائرس بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ کرسکا۔ لائن آف کنٹرول بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 لڑکیوں سمیت 6 شہریوں کو زخمی کردیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چوکیوں کوتباہ کردیا۔ بھارت نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی اپیل سب ہوا میں اڑا دیئے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ کورونا کیخلاف ناقص حکمت عملی پر داخلی تنقید ہے۔ بھارت نے ہمیشہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی، معصوم انسانوں، جانوروں، املاک کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چہاری کے دیہات بھارتی فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ سے زیادہ متاثر ہوئے، دونوں دیہات میں 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو مساوی ہتھیاروں سے بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج نے چن چن کر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔