Thursday, March 28, 2024

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی ، دو شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی ، دو شہری زخمی
April 12, 2020

 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے چری کوٹ اور شکرگڑھ سیکٹر کے گاؤں پر حملے کئے جس سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1249217000263606278?s=20

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے رات گئے چری کوٹ اور شکرگڑھ سیکٹرز کی شہری آبادی پر مارٹر گولے برسائے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے گائوں سیریاں کا 35 سالہ شہری اور نانگل گائوں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج  نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی توپ خانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔