Sunday, May 5, 2024

ایل او سی پر بھارتی جارحیت نے بانکی مون کو بھی سخت تشویش میں مبتلا کردیا

ایل او سی پر بھارتی جارحیت نے بانکی مون کو بھی سخت تشویش میں مبتلا کردیا
November 25, 2016

 نیویارک(ویب ڈیسک)ایل او سی پر آئے روز بھارتی جارحیت نے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو بھی سخت تشویش میں مبتلا کردیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں بھارت ایل او سی پر کسی بھی جارحیت سے گریز کرے، دنیا خطے میں پائیدار امن اورسلامتی کے قیام کی تمام کوششوں میں تعاون کیلئےتیارہے۔

تفصیلات کےمطابق لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے بھارتی فوج کے وطیرے نے بانکی مون کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ایک بیان میں بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سےمعصوم نہتے پاکستانیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امن کے قیام اور کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کی انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور مل کر کام کرنے کا کہا ہے اقوام متحدہ خطے کے عوام کے ساتھ ہے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیاہےاوراس کی اس انتہا پسندی سے خطے کا امن  داؤ پر لگ چکا ہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے پاگل پن کا اظہار کرتے ہوئے مسافر بس کو بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کا نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں دس افراد شہید اور بچوں سمیت پندرہ زخمی ہو گئےجبکہ فائرنگ سے کیپٹن سمیت  تین فوجی جوان شہید ہو گئے تھے۔