Thursday, September 19, 2024

ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیاگیا

ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیاگیا
February 20, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے معاملے پر پاکستان نے شدید احتجاج  کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

کنٹرول لائن پر صورتحال بدستور کشیدہ  ہے اور بھارت اشتعال انگیزی سے بار نہیں آرہا   ۔ بھارتی فورسز کی گزشتہ روز کھوئی رٹہ سیکٹر میں ججوٹ بہادر گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ اور 8 سالہ معصوم بچے ایان زاہد کی شہادت پر پاکستان نے  شدید احتجاج  کیا ۔

ڈی جی جنوبی ایشیاءو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ بھارتی فوج مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے ۔ بھارتی فورسز کا معصوم، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار اورعالمی قوانین کے منافی ہے ۔بھارتی اقدامات قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں ، بھارت فائر بندی معاہدے کی پاسداری اور اپنی فورسز کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات یقینی بنائے۔

دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ سال بھی بھارتی فورسز نے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کی انتہا کی ، تاہم رواں برس کے آغاز سے ابتک بھارت 365 بارفائربندی معاہدے کی خلافورزیاں کر چکا ہے۔

بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ابتک 15 شہری شہید،65 زخمی ہوچکے ہیں۔