Thursday, May 9, 2024

ایل او سی فائرنگ، بھارتی ناظم اُلامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا

ایل او سی فائرنگ، بھارتی ناظم اُلامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا
November 26, 2020

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے 25 نومبر کو ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کی نتیجے میں 33 سالہ بے گناہ شہری شہید ہوا۔

ترجمان زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل بھاری ہتھیاروں اور توپخانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ رواں برس بھارتی فوج نے 2840 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا بھارتی اشتعال انگیزیوں سے رواں سال ا ب تک 27 معصوم شہری شہید جبکہ 245 شہری زخمی ہوئے۔ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔