Thursday, May 9, 2024

ایل او سی فائر بندی خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی فائر بندی خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی
July 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا، احتجاجی مراسلہ بھارتی سفارتکار کے سپرد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز مسلسل کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی اشتعال انگزیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ مزید کہا گیا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔