Sunday, May 12, 2024

ایل او سی، بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی

ایل او سی، بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی
June 9, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز نے ایل او سی کے جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1270390356081872897?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے جندروٹ سیکٹر میں ڈیرہ شیر خان، شادرہ اور بامروچ کے دیہات پر شدید فائرنگ کی، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، 7 سالہ مومنہ، 7 سالہ منشین، 26 سالہ نسرین اور 24 سالہ رابعہ فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی میڈیکل سنٹر منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں زخمیوں کا تعلق گاؤں ڈیرہ شیر خان سے ہے، پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔