Wednesday, May 8, 2024

ایل او سی، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی، پاکستان کا شدید احتجاج

ایل او سی، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی، پاکستان کا شدید احتجاج
January 26, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔ لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات 2003 کے فائر بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی رویے سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔