Friday, April 19, 2024

ایفی ڈرین کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کی ضمانت منظور

ایفی ڈرین کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کی ضمانت منظور
April 11, 2019

 لاہور (92 نیوز) ایفی ڈرین کیس میں لاہورہائیکورٹ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی ضمانت منظور کر لی۔

 ایک اور لیگی رہنما کیلئے بڑا ریلیف  آ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

 عدالتی حکم سنتے ہی  حنیف عباسی  کے عزیزو اقارب نے مسرت کا اظہار کیا ۔ حنیف عباسی کے صاحبزادے نے نائنٹی ٹو نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا  ہمیں انصاف ملا ہے۔

 حنیف عباسی کو راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں  عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ حنیف  عباسی کو دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

 کیس کا فیصلہ انسداد منشیات عدالت کے جج محمد اکرم خان نے اکیس  جولائی دو ہزار اٹھارہ کو  سنایا تھا۔ مجرم کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 حنیف  عباسی نے سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے  حنیف عباسی کی سزا معطل کر دی۔