Sunday, May 19, 2024

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی استدعا مسترد

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی استدعا مسترد
July 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی استدعا مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے حنیف عباسی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا 21 جولائی تک ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے حنیف عباسی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہائی کورٹ نے آپ کی رضا مندی سے حکم نامہ جاری کیا، رضا مندی سے جاری حکمنامے میں مداخلت کیسے کر سکتے ہیں۔ وکیل حنیف عباسی نے کہا میرے موکل نے ہائی کورٹ میں کوئی رضا مندی نہیں دی ، عدالت رضا مندی کے الفاظ حذف کرانے کرے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے آپ نے رضا مندی نہیں دی تو آپ کو اجازت ہے، ایسا کچھ نہیں کہیں گے جس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں، واضح رہے ہائی کورٹ نے الیکشن سے 5 روز پہلے کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔