Thursday, April 25, 2024

ایفی ڈرین کیس ، سزا کاٹنے والے حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل

ایفی ڈرین کیس ، سزا کاٹنے والے حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل
September 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حنیف عباسی کو جیلر کے کمرے میں تصویر بنوانا مہنگا پڑ گیا۔ ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ حنیف عباسی جیلر کے کمرے تک کیسے پہنچے ؟ جیلر کے کمرے میں تصاویر بنانے کی اجازت کس نے دی؟ تصوایر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو وزیراعلی پنجاب  عثمان بزدار  نے نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز پر مشتمل کمیٹی نے ملزم کو قربانی کا بکرا بنا دیا اور تصویر جیلر کی کرسی پر بیٹھے ڈی آئی جی جیل خانہ راولپنڈی ریجن نوید روف کو کلئیر قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل خانہ راولپنڈی ریجن نوید روف واقعہ کے بعد سے ابتک منظر سے غائب ہیں۔