Monday, May 13, 2024

ایف ڈبلیو او کی انتھک کوششیں ، شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

ایف ڈبلیو او کی انتھک کوششیں ، شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
July 23, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ایف ڈبلیو او کی انتھک کوششوں کے بعد شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قراقرم ہائی وے ہر طرح کے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔ ایف ڈبلیو او کی کوششوں سے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ کی بحالی ممکن ہوئی۔ گلگت بلتستان میں 20 جولائی سے شروع ہونے والی حالیہ شدید بارشوں سے کے کے ایچ کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث بلاک ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قراقرم ہائی وے رائے کوٹ اور تتہ پانی سمیت 20 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی تھی۔ ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے شدید موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود لینڈ سلائیڈنگ ہٹائی۔ ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے بھاری مشینری کے ذریعے دن رات کوششوں سے تمام 20 مقامات پر شاہراہ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بحال کر دی۔