Thursday, April 18, 2024

   ایف ڈبلیو او نے گوادر پورٹ کو ملک سے ملانے کیلئے روڈ نیٹ ورکس کا 80فیصد کام مکمل کر لیا

    ایف ڈبلیو او نے گوادر پورٹ کو ملک سے ملانے کیلئے روڈ نیٹ ورکس کا 80فیصد کام مکمل کر لیا
July 22, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ایف ڈبلیو او نےپاک چین اقتصادی راہ داری کے لئے  گوادر پورٹ کو ملک کے دیگر علاقوں سے جوڑنے کی غرض سے  روڈ نیٹ ورکس کے منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے ، ایف ڈبلیو او نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر بلوچستان میں اس منصوبے کی تکمیل کا چیلنج قبول کیاتھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او نے گوادر پورٹ کو ملک کے دیگر علاقوں سے جوڑنے کے 870 کلومیٹر سڑکوں کے تعمیری منصوبے پر مارچ 2014 میں کام شروع کیا اور اب تک 502 کلو میٹر سڑک کی تکمیل مکمل کر لی ہے، منصوبے پر ایف ڈبلیو او کے 11 یونٹس کام کر رہے ہیں ، منصوبے کے تحت گوادر کو چمن اور ڈیرہ اسماعیل خان سے جوڑا جائے گا،منصوبے کی تکمیل کے دوران دہشت گردی کے 136 واقعات رونما ہوئے جس میں 6 فوجی جوان اور 10 سویلین شہید ہوئے جبکہ ان واقعات میں 29 جوان زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی کے مشکل حالات کے باوجود ایف ڈبلیو او اس منصوبے کی بروقت تکمل کے لئے پر عزم ہے۔