Friday, May 10, 2024

ایف سی کے دستے پر بارودی سرنگ سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید

ایف سی کے دستے پر بارودی سرنگ سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید
June 14, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے دہشتگردوں کے حملے میں بلوچستان کے 4 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور کے دستے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ فرنٹیئر کور کے دستے مارگیٹ کوئٹہ شاہراہ پر مارگیٹ کانوں کی سیکیورٹی پر معمور تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایف سی بلوچستان کے 4 بہادر سپوت  شہید ہوئے، شہداء میں صوبیدار سردار آل خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور، سپاہی اویس خان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق صوبیدار سردار آل خان کا تعلق  ضلع لکی مروت، سپاہی مصدف حسین شہید کا تعلق ضلع وہاڑی، سپاہی محمد انور شہید کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور سپاہی اویس خان شہید کا تعلق ضلع نیلم ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔