Monday, September 16, 2024

ایف سی کی بلوچستان میں کارروائیاں، 20 مشتبہ دہشتگرد زیر حراست

ایف سی کی بلوچستان میں کارروائیاں، 20 مشتبہ دہشتگرد زیر حراست
February 11, 2018

 راولپنڈی (92 نیوز) ایف سی کے اہلکاروں نے بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ۔
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقے بلیدہ ، گشکور ، تراتھا اور پیشین میں ایف سی نے کارروائیاں کیں جہاں پر موجود 20 مشتبہ دہشتگردوں سے لیپ ٹاپ اور جی پی ایس آلات برآمد ہوئے ہیں اور اسلحہ ، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔
ملزمان کو حراست ميں لے کر تفتيس شروع کر دی گئ ۔