Friday, April 19, 2024

ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی ،5مشتبہ دہشتگرد گرفتار

ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی ،5مشتبہ دہشتگرد گرفتار
November 16, 2017

کوئٹہ ( 92 نیوز ) آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان کا کئی علاقوں میں آپریشن کیا اور دوران آپریشن 5 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی ، اوچ اور چمن کے علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا ۔ دوران آپریشن 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار کئے گئے اور ان کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔