Friday, April 19, 2024

ایف سی کی 4 پلاٹونز کو جی بی میں تعینات کرنے کا فیصلہ

ایف سی کی 4 پلاٹونز کو جی بی میں تعینات کرنے کا فیصلہ
December 25, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے وفاقی حکومت نے ایف سی کی چار پلاٹونز کو جی بی میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ایف سی کی چار پلاٹونزتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین سال کیلئے گلگت بلتستان میں ایف سی کی چار پلاٹونز تعینات کی جائیں گی۔

گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے۔

آئین کےآرٹیکل 147 کے تحت جی بی میں ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔ بے لگام ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کیلئے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جی بی حکومت نے فاریسٹ ایکٹ 2019کے تحت ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کیا۔ طاقتور ٹمبر مافیا جی بی حکومت کی فورس سے کنٹرول نہ ہوسکا۔ جس کے بعد اب 2 جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2023 تک ایف سی کے دستے جی بی میں تعینات رہیں گے۔