Friday, May 3, 2024

ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 5دہشت گرد گرفتار کر لئے، سریاب پولیس نے بھی ایف سی کی مدد سے 50 سے زائد مشتبہ افراد دھر لئے

ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 5دہشت گرد گرفتار کر لئے، سریاب پولیس نے بھی ایف سی کی مدد سے 50 سے زائد مشتبہ افراد دھر لئے
May 27, 2015
کوئٹہ (92نیوز) حب کے علاقے بیلا میں ایف سی کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق بیلا کے علاقے جام یوسف آباد میں خفیہ اطلاع ملنے پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے چودہ کلاشنکوفیں، نو مشین گنز، تین رائفلیں اور واکی ٹاکی برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گرد حب اور گردونواح میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کر کے 50 سے زائدمشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سریاب پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاون جامعہ فاروقیہ غوث آباد اور دیگر علاقوں سے 29 مشتبہ افراد حراست میں لئے جبکہ مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ بلوچی سٹریٹ سے 40 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 3موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برامد کر لیا۔ د ونوں آپریشن میں حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔