Friday, April 26, 2024

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائی،دوخودکش حملہ آوروں سمیت اٹھائیس دہشتگرد ہلاک

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائی،دوخودکش حملہ آوروں سمیت اٹھائیس دہشتگرد ہلاک
May 22, 2015
کوئٹہ(92نیوز)فرنیٹر کور بلوچستان نے مختلف علاقوں قلات مستونگ قلعہ سیف اللہ ژوب لورالائی اور چمن میں کارروائیاں کیں جن میں دو خودکش حملہ آوروں سمیت اٹھائیس دہشت گرد ہلاک بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد گولہ بارود اور خودکار ہتھیار برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئیر طاہر نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ قلات مستونگ ژوب لورالائی قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں آپرشین کالعدم تنظمیوں کے  دو خودکش حملہ آوروں سمیت اٹھائیس دہشت گرد مارے گئےہیں جبکہ متعدد گرفتار اور زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئیر طاہر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران بارہ خودکش جیکٹس چھ عدد  پی جی سیون چالیس عدد تیار بم پچاس عدد دستی بم اور تیرہ سو پچاس کلوگرام بارودی مواد سمیت بڑی مقدار میں گولہ و بارود اور خودکار ہتھیار برآمد کرلیا گیاہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حوصلہ افزائی کے  لئے موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں وزیر اعظم کے نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سےعملدرآمد جاری ھے۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپرشین ضرب عضب کے نتیجے میں  وزیرستان سے بلوچستان کے علاقے ژوب اور دیگر سرحدی علاقوں میں منتقل ہونے والے کالعدم تنظیم  تحریک طالبان کے خلاف بھی  اپریشن جاری ہے جس کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔