Sunday, May 5, 2024

ایف سی بلوچستان کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی ، دو دہشت گرد ہلاک

ایف سی بلوچستان کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی ، دو دہشت گرد ہلاک
January 11, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ایف سی بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائیاں کیں جس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقوں قلات ، خاران اور میوند میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اس دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے سب مشین گنز ، بارودی سرنگیں ، ہینڈ گرنیڈ ، آر پی جی 7 راکٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ قبل ازیں بلوچستان میں ایف سی نے قلعہ سیف اللہ، ماوند کے نزدیک کاہان میں آپریشن کیا جہاں سے دھماکا خیز مواد کی تیاری کیلئے لٹریچر،ایس ایم جیز، دستی بم برآمد ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔