Friday, April 26, 2024

ایف سی اور رینجرز کی قربانیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں  : آرمی چیف

ایف سی اور رینجرز کی قربانیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں  : آرمی چیف
May 2, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ فوجی جوانوں ،فرنٹیئرکور اور رینجرز کی قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت راولپنڈی میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی امن و امان کی صورتحال زیر غور آ ئی ۔ کانفرنس کے شرکا کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ اموراور ملک بھر میں  جاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف کی جانب سے شوال میں آپریشن مکمل ہونے پر پاک فوج کے دستوں کو خراج تحسین  پیش کیا گیا ۔