Monday, May 20, 2024

ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ،اسلحہ برآمد

ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ،اسلحہ برآمد
August 4, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے ضلع خاران میں فورسز نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق حساس ادارے اور فرنٹیئر کور نوشکی ملیشیا نے خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔