Thursday, April 18, 2024

ایف سولہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا

ایف سولہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا
March 11, 2020

 اسلام آباد (92 نیوز) ایف سولہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران اندوہناک حادثہ  پیش آیا  جس میں  پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ، ترجمان پاک فضائیہ نے تصدیق کر دی ، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان شہید ہو گئے تھے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے ، حادثہ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا ۔

[caption id="attachment_271247" align="alignnone" width="1066"]plane اسلام آباد ‏ پاک فضائیہ ‏ ایف 16 طیارہ ‏92 نیوز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ[/caption]

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر قومی اسمبلی میں دعا کرائی گئی ، دعا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کرائی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید پائلٹ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1237736058667905025?s=20

آرمی چیف نے کہا بہادر ہوا باز ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کی۔ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان پر کھیل جانا عظیم قربانی ہے۔

 ایف سولہ ، طیارہ ، حادثے ، شہید ، ونگ کمانڈر ، نعمان اکرم ، نماز جنازہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید پائلٹ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ آرمی چیف نے کہا غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔