Wednesday, April 24, 2024

ایف بی آر کی جانب سے آن لائن نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے پر جرمانے لاگو کا فیصلہ

ایف بی آر کی جانب سے آن لائن نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے پر جرمانے لاگو کا فیصلہ
October 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر کی جانب سے آن لائن نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے پر جرمانے لاگو کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے تحت نئے اقدامات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آن لائن نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ نان رجسٹر اور کمپیوٹرازڈ نظام سے منسلک نہ ہونے والوں کو  پہلی بار 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق دوسری بار نوٹس کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ تیسرے نوٹس کی عدم تعمیل پر 20 لاکھ روپے جبکہ چوتھے نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر 30 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ چوتھی بار بھی جرمانہ ہونے کے 15 دن کے اندر اندر دکانوں کو سر بمہر کر دیا جائے گا۔ جرمانے کی ادائیگی تک ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہ ہو گی۔ پہلے نوٹس کے بعد رجسٹر ہونے اور ایف بی آر نظام سے منسلک ہونے کی صورت میں پہلا 5 لاکھ روپے کا جرمانہ معاف کر دیا جائے گا۔