Friday, April 26, 2024

ایف بی آر کو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں تبدیل کردیا جائیگا

ایف بی آر کو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں تبدیل کردیا جائیگا
November 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آرکو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں تبدیل کردیا جائےگا، چیف کمشنر کی پوسٹ ختم کر کے کمشنر کو بااختیار بنایا جائے گا، ملک گیر سروے، اشیا و خدمات پر وفاقی اور صوبائی جنرل سیلز ٹیکس کو پی آر اے کے تحت لایا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم ایف بی آر میں اصلاحات کی خواہاں ہے  جب کہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول والوں کے درمیان فزکل کونٹیکٹ ختم کرنے کے بھی متمنی ہے ، 13 سال بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پاکستان ریونیو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کی بھی اصولی منظوی  دے دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظور کردہ تین سالہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت اشیا و خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے مرکزی ٹیکس کلیکشن نظام متعارف کروایا جائیگا۔وزارت خزانہ پی آر اے اور اس کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے کے مرکزی نظام کے لیے ایک جامع فریم ورک تشکیل دے گی۔ اصلاحات کے بعد ٹیکس مشینری کا اجارہ دارانہ کردار ختم ہوجائے گا ، ایف بی آر میں بہت سی بے مصروف پوسٹیں بھی ختم ہوجائیں گی جن میں 21 گریڈ کے چیف کمشنر کی پوسٹ بھی شامل ہے جسے بہت پُرکشش سمجھا جاتا ہے ، چیف کمشنر کی پوسٹ ختم کر کے کمشنر کو بااختیار بنایا جائے گا ۔ ملک گیر سروے، اشیا و خدمات پر وفاقی اور صوبائی جنرل سیلز ٹیکس کو پی آر اے کے تحت لانا اور ویلیوایڈڈ ٹیکس کا نفاذ شامل ہیں ،  صوبوں سے ٹیکس وصولی کا اختیار واپس لے کر مرکزی سطح پر جی ایس ٹی اکٹھا کرنے سے ٹیکس کی مجموعی مالیت کا اندازہ ہوسکے گا۔