Tuesday, April 23, 2024

ایف بی آر نے لاکھوں نئے ٹیکس نوٹسز جاری کرنیکی تیاری کرلی

ایف بی آر نے لاکھوں نئے ٹیکس نوٹسز جاری کرنیکی تیاری کرلی
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر کا نیا اقدام، نئے ٹیکس نوٹسز جاری کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ فائلرز کی ٹیکس چوری پکڑنے پر جہاں افسران کو خصوصی انعامات بھی ملیں گے وہاں ٹیکس چوروں کو 100 فیصد جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے لاکھوں نئے ٹیکس نوٹسز جاری کرنے کی تیاری کرلی۔ فروری کے آخر تک یہ عمل مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2020 کے ٹیکس فائلرز کی خفیہ آمدنیوں کا سراغ لگا کر نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

نئے انکم ڈیٹا بیس کے ذریعے ظاہر کردہ آمدنیوں سے موازنہ شروع کردیا گیا ہے۔ ڈیٹا میں لینڈ ریوینیو اور پراونشل ایکسائز کے پاس درج اثاثوں کی تفصیل بھی استعمال کی جائے گی۔

24 لاکھ ریٹرن جمع کرانے والوں میں سے کم از کم 10 فیصد کی ظاہر کردہ آمدنیوں پر شبہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ اِن فائلرز کی ٹیکس چوری پکڑنے پر افسران کو خصوصی انعامات بھی ملیں گے۔ ٹیکس چوری ثابت ہونے پر 100  فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس افسران کو اس اقدام کو کامیاب بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈیٹا بیس میں 2019-20 کے دوران سامنے آنیوالی بینک ترسیلات کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ترسیلاتی رقوم کا تجزیہ کرکے اصل آمدنی کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔