Friday, April 19, 2024

ایف بی آر نے جعلسازی سے ترقی پانے کی روک تھام کیلئے نئی پروموشن شرائط عائد کردیں

ایف بی آر نے جعلسازی سے ترقی پانے کی روک تھام کیلئے نئی پروموشن شرائط عائد کردیں
July 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے جعلسازی سے ترقی پانے کی روک تھام کے لئے نئی پروموشن شرائط عائد کردیں۔

غیر متعلقہ افسر سے پرفارمنس رپورٹ لکھوانے پر جرمانہ ہوگا، سنیئر افسر کے بجائے دوسرے سے پرفارمنس رپورٹ لکھوانا میجر پینلٹی تصور ہوگا۔

جلعسازی پر پروموشن اور ملازمت دونوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ سنیئر اور جونیئر افسر کی ملی بھگت سے پروموشن لینے پر دونوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

افسروں اور عملے کی جعلسازی کے بعد سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔