Friday, April 19, 2024

ایف بی آر نے ایک کروڑ کاروباری افراد کو نوٹس دینے کی تیاری کر لی

ایف بی آر نے ایک کروڑ کاروباری افراد کو نوٹس دینے کی تیاری کر لی
October 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک کروڑ کاروباری افراد کو نوٹس دینے کی تیاری کر لی۔

حکومت نے ٹیکس نہ دینے والے کاروباری حضرات کیخلاف شکنچہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک کروڑ سے زائد بزنس مینز کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ایف بی آر نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ نومبر میں شروع کرے گا۔ ان افراد کو سیلز ٹیکس کٹوتی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی کٹوتی شروع نہ کرنے پر وارننگ دی جائے گی۔ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مانیٹرنگ ٹیمیں دورہ کریں گی۔ مانیٹرنگ کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔ کارخانوں، ہول سیلرز اور ڈیلروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ رسید کے بغیر فروخت پر نوٹس کے ذریعے جواب طلب کیا جائے گا۔

ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے نام سے مانیٹرنگ ٹیکس فورس نومبر میں تشکیل دی جائے گی۔ خصوصی سکواڈ ملک کے تمام شہروں کے صنعتی علاقوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ تمام بڑے شہروں کے پوش علاقوں میں ان ٹیموں کی تعیناتی ہو گی۔ یہ سکواڈ فاٹا سے ٹیرف ایریا میں آنے والے مال کی بھی مانیٹرنگ ٹریک اینڈ ٹریس کے تحت کریں گے۔ مانیٹرنگ فورس کے چھاپوں میں پکڑی جانے والی ٹیکس چوری کی رپورٹس کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس کو پیش کی جائیں گی۔