Wednesday, April 24, 2024

ایف بی آر حکام اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب

ایف بی آر حکام اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب
September 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر حکام اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ تاجر برادری نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان واپس لے لیا۔

ایف بی آر کے ممبر آپریشن قیصر اقبال نے تاجر رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے صدارتی آرڈیننس کا چھوٹے تاجروں پر اطلاق نہیں ہوتا۔ بجلی کے بل پر عائد کردہ ٹیکس کا اطلاق بھی چھوٹے تاجران پر نہیں۔ جو غلط فہمی تھی وہ دور ہو گئی ہے۔

مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیلز کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہو گا ۔ ہمارے تحفظات ختم ہو گئے۔

تاجر رہنما خواجہ سلمان صدیقی نے مطالبات پورے ہونے پر ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہم ایف بی آر کے ساتھ پانچ سالہ پالیسی بنانا چاہتے ہیں ۔ توقع ہے کہ ہر شہر میں کمشنرز تاجروں کے مسائل حل کرینگے۔