Sunday, September 8, 2024

ایف بی آر کو دنیا بھر سے 50ہزار ٹیکس نا دہندگان کا ڈیٹا مل گیا

ایف بی آر کو دنیا بھر سے 50ہزار ٹیکس نا دہندگان کا ڈیٹا مل گیا
January 16, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) ایف بی آر کو دنیا بھر سے 50 ہزار ٹیکس نا دہندگان کا دیٹا مل گیا ، جس کے بعد ٹیکس نا دہندگان کی شامت آگئی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق حاصل کردہ ڈیٹا میں زیادہ تر اکاؤنٹس اسپین ، اٹلی ، فرانس ، جرمنی کے ہیں جب کہ افراد کا تعلق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ہے ۔ دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کیں جبکہ 38 ارب مالیت کی  867 پراپرٹی ثابت کی جاسکی ہیں ۔  316 افراد نے ایمنسٹی اسکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، جبکہ ایمنسٹی اسکیم میں  ایک ارب  20 کروڑ کا ٹیکس ملا۔ ایف بی آر کے مطابق اگلےدو سال میں کسی کے لیے بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا  ممکن نہیں ہوگا۔