Friday, April 19, 2024

ایف بی آر کو 10روز میں 200 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا

ایف بی آر کو 10روز میں 200 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا
June 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مالی سال ختم ہونے میں صرف 10 روز باقی رہ گئے ہیں۔ ان 10 روز میں 200 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 20 جون تک 2400 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا، گزشتہ سال 20 جون تک 2115 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہدف حاصل کرنے کےلئے ایف بی آر کو یومیہ 20 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا پڑے گا، 30 جون تک ایف بی آر کو 2605 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال ایف بی آرکے ٹیکس ٹارگٹ پردو بار نظرثانی کی گئی۔ ایف بی آر کا ٹارگٹ 2800 ارب روپے سے کم کرکے 2695 کیا گیا۔ ٹیکس وصولیوں میں ناکامی کے بعد ایف بی آر کا ٹارگٹ 2605 ارب روپے مقرر کیا گیا۔